لندن اولمپکس کے پول بی میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین، ایک اور آسٹریلیا نے اسپین کو پانچ، صفر سے شکست دے دی۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو لندن اولمپکس کے اپنے دوسرے میچ میں ارجنٹائن کو دو صفر سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور سہیل عباس ڈار نے پینلٹی کارنرز پر گول کیے۔
اس سے قبل پاکستان اور اسپین کا پول اے کا پہلا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ جمعہ کو برطانیہ کےخلاف کھیلے گا۔
پاکستانی ٹیم آخری مرتبہ 1992 کے اولمپکس میں وکٹری اسٹینڈ پر پہنچی تھی جب شہباز احمد سینیئر کی کپتانی میں اُس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
ہاکی کے مقابلوں میں بدھ کو پول بی میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف اپنا میچ تین، ایک سے جیت لیا، جبکہ آسٹریلیا نے اسپین کو پانچ صفر سے شکست دی۔ برطانیہ اور جنوبی افریقہ کا میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔