چین کی حسینہ 2012ء کے لیے دوشیزہٴ عالم بن گئیں

سوفیا الزبیتھ مولڈز، جن کا تعلق ویلز سے ہے، ’فرسٹ رنر اپ‘؛ جب کہ آسٹریلیا کی جیسیکا مشیل کہاوتی ’سیکنڈ رنراپ‘ قرار پائیں
چین کی حسینہ، یو ونزیا کو 2012ء کے لیے ’مس ورلڈ‘ کا تاج پہنایا گیا ہے۔

وہ دوسری چینی دوشیزہ ہیں جنھیں یہ ٹائیٹل دیا گیا ہے۔ پچھلی بار 2007ء میں زہانگ زیلین اس مقام تک پہنچی تھیں۔

سوفیا الزبیتھ مولڈز، جن کا تعلق ویلز سے ہے، ’فرسٹ رنر اپ‘؛ جب کہ آسٹریلیا کی جیسیکا مشیل کہاوتی ’سیکنڈ رنراپ‘ قرار پائیں۔

تیئیس برس کی یو، موسیقی کی شاگرد ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ میوزک کی استاد بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

اِنر منگولیا کے ارڈوز شہر میں پہلی بار یہ ’بین الاقوامی مقابلہٴ حسن‘ منعقد ہوا۔

یہ شہر چین کے امیر ترین علاقوں میں سے ایک ہے، جو تحاشا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

شہر کو توقع ہے کہ اِس عالمی تقریب کے انعقاد کے بعد اُس کانام دنیا بھر میں مشہور ہوگا اور اس طرح، معاشی ترقی اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔


چین کے ایک اور شہر، جس کا نام سانیا ہے، وہاں متعدد بار مقابلہٴحسن منعقد ہوچکے ہیں۔