فلسطینیوں نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر گولے برسائے جب کہ اسرائیل نے جمعرات کو غزہ پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں داغے جانے والے راکٹوں سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ ایک روز قبل اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کا ایک عسکری کمانڈر ہلاک ہوگیاتھا۔
فلسطینیوں نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر گولے برسائے جب کہ اسرائیل نے جمعرات کو غزہ پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔
مقامی باشندے شدید لڑائی کے خطرے کے پیش نظر اپنے گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔
غزہ میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف اسرائیل کی تازہ ترین کارروائیوں میں ، فلسطینیوں کے مطابق کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی عہدے داروں کاکہناہے کہ فضائی حملے، فلسطینیوں کی جانب سے تقریباً روزانہ اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹوں کا براہ راست جواب ہے۔
بدھ کے روز اسرائیل کے ایک میزائل حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ احمد الجعبری اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب وہ غزہ شہر میں اپنی کار میں سوار تھے۔
اسرائیل نے حماس کے دوسرے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ اگلے چند روز تک زمین پر ان کے چہرے دکھائی نہ دیں۔
ایک اور خبر کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے مصراور مراکش کی درخواست پر ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ ان دونوں ممالک نے ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست فلسطینیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کی تھی۔
بھارتی سفیر ہردیپ سنگھ پوری نے، جو اس ماہ سلامتی کونسل کی صدارت کررہے ہیں، کہاہے کہ انہیں توقع ہے اس اجلاس کے نتیجے میں غزہ میں تشدد کم کرنے میں مدد ملے گی۔