تصاویر: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی
کراچی کنگز کے کپتان مارگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے
انگرم اور ڈینلی نمایاں بیٹسمین رہے
انگرم نے 68 اور ڈینلی نے 51 رنز بنائے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تیز بالر محمد سمیع نے اپنے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں
یوں میچ جیتنے کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 155 رنز کا ہدف ملا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین رونکی کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ یہ میچ یک طرفہ ثابت ہوا
رونکی نے صرف 39 گیندوں پر 94 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے
یوں اسلام آباد یونائیٹڈ یہ ہدف صرف 12.3 اوورز میں حاصل کر لیا
اور یوں یہ ٹیم پی ایس ایل کے فائینل میں پہنچ گئی ہے