گولہ باری کے سائے میں چپراڑ گاؤں کی زندگی

Your browser doesn’t support HTML5

سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے قریب چپراڑ گاؤں میں شاہد ہی کوئی گھر یا عمارت ایسی ہو گی جس پر مارٹر گولوں کے نشان نہ ہوں۔ رات کے سناٹوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں آئے دن کا معمول ہیں۔ یہ آج کل کی بات نہیں، عشروں کا قصہ ہے۔ لیکن زندگی کی سرگرمیاں بھی بلا خوف و خطر جاری ہیں۔