پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے بعد لوگ خوف ہراس کے باعث دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

Two stag deer pause during a rutt at Bradgate Park in Newtown Linford, Britain.

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 2 بجکر 9 منٹ پر آیا۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 7.5 بتائی ہے جب کہ پاکستان موسمیاتی ادارے ’میٹ‘ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے شمال مشرقی علاقے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 196 کلومیٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔

پشاور کے مختلف علاقوں میں مکانات کو نقصان اور منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

​پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کئی زخمی افراد کو لایا گیا۔

پاکستان میں بھی پشاور، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا کے علاقے میں ہوئی ہے۔

شدید زلزلے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات منہدوم ہو گئے ہیں۔