تیونس بم دھماکے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ
تیونس دارالحکومت میں صدارتی محافظوں کو لے جانے والی ایک بس میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
Pope Francis blows a candle on the occasion of his 81st birthday during a private audience with children the Paul VI hall at the Vatican.
تیونس کے صدر محمد الباجی قائد السبسی نے ملک میں 30 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
اس تازہ ترین بم دھماکے سے دس روز قبل ہی حکام نے دارالحکومت میں سکیورٹی کو غیر معمولی طور پر بڑھایا تھا۔
سکیورٹی اور صدارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ بم بس کے اندر پھٹا یا کسی دھماکا خیز مواد سے اس پر حملہ کیا گیا۔
جون میں سوسہ کے ایک پرتعیش ہوٹل پر ہونے والے حملے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔