فلم” عاشقی“ کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کیا اس کی موسیقی نے۔ اسے اب تک پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اسی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ”عاشقی ٹو“ پروڈیوس کی گئی ہے۔
سن 1990میں ریلیز ہونے والی میوزیکل رومینٹک فلم ”عاشقی“ کا شمار ایسی فلموں میں ہوتا ہے جس نے محبت کا ایک نیا انداز سلور اسکرین پر متعارف کروا کے نئی نسل کو متاثر کیا۔
فلم میکر مہیش بھٹ کی ڈائریکٹ کردہ فلم” عاشقی“ میں لیڈنگ رول کرنے والے دونوں اداکار راہول رائے اور انو اگروال سمیت موسیقار ندیم، شرون اور گلوکار کمار سانو فلم ریلیز ہوتے ہی سپر اسٹارز میں شامل ہوگئے۔
فلم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کیا اس کے گانوں اور موسیقی نے۔ ان گانوں کو اب تک پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ فلم کی اسی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہیش بھٹ نے ”عاشقی ٹو“ پروڈیوس کی ہے۔
نیا ورژن ”عاشقی ٹو“ موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ سیکوئل گزشتہ جمعہ کو سینما گھروں کی زینیت بنا اور ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا۔ فلم ریلیز کے تین دنوں میں ہی ساڑھے 24کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
سیکوئل ”عاشقی ٹو‘' میں بھی مرکزی کردار نئے فنکاروں ادتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اداکئے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کے مطابق ”عاشقی 2“ کی کامیابی سے خوش مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو وہ” عاشقی 3“ اور ”عاشقی 4“ بھی بنا سکتے ہیں۔
ڈائریکٹر موہت سوری کا بھی یہی کہنا ہے کہ پبلک کا فلم کو پسند کرنا ان کے لئے بہت خاص لمحہ ہے۔ ’عاشقی2‘ کے ہیرو ادتیہ رائے کپور نے بھی فلم میں کام کرنے کو زندگی بدل دینے والا تجربہ قرار دیا۔