ایک بھارتی ویب سائٹ نے آج کے دور کی کئی ایک ہیروئنز کے کیرئیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، انہیں یہ تلخ مشورہ دیا ہے کہ، بقول اُس کے، 'اب انہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہئے'
کراچی —
بالی وڈ میں ایسے بہت سے ستارے ہیں جو یکدم شہرت کے آسمان پر چمکے اور یکدم ہی گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے۔ اس گمنامی کی وجہ ان کی ایکٹنگ میں اس دم خم کا نہ ہونا تھا جو بالی وڈ کی ڈیمانڈ ہے۔ مثلاً 90 کی دہائی میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ’عاشقی‘ کے ہیرو، ہیروئن راہول رائے اور انو اگروال۔
ایک بھارتی شوبز ویب سائٹ 'انڈیا ون' نے آج کے دور کی کئی ایک ہیروئنز کے کیرئیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد, انہیں یہ تلخ مشورہ دیا ہے کہ اب انہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان ہیروئنز میں کرینہ کپور جیسی میگا اسٹار بھی شامل ہے۔
کرینہ کپور
بالی وڈ کی اسٹائل کوئن کے فیشن اور خوبصورتی کو 100پرسنٹ مارکس ملتے ہیں۔ لیکن، جہاں بات آتی ہے ایکٹنگ کی تو معاملہ کچھ کمزور پڑ جاتا ہے۔’انڈیا ون‘ کے مطابق، کرینہ کپور کے کریڈٹ پر ’جب وی مٹ‘ کے علاوہ ایسی کوئی فلم نہیں جس میں انہوں نے اداکاری کے حقیقی اور پرتاثیر رنگ دکھائے ہوں۔ وہ زیادہ تر فلموں میں یا تواوور ایکٹنگ کا شکار نظر آئیں یا پھر وہی روایتی مغرور اپر کلاس لڑکی کا کردار بے جان انداز میں دہراتی نظر آئیں جنہیں لوگوں نے ایک حد تک ہی پسند کیا۔
کترینہ کیف
بالی ووڈ کا ایک مشاہدہ یہ ہے کہ اگر آپ خوبصورت ہیں تو آپ کو بہت کچھ ایسا مل جاتا ہے جس کی دوسرے لوگ خواہش ہی کرتے رہ جاتے ہیں۔ اس کی بہترین مثال ہیں بار بی ڈول کترینہ کیف۔ کترینہ پر بری ایکٹنگ کے حوالے سے تنقید کا جو سلسلہ پہلے پہل شروع ہوا تھا وہ اب بھی جاری ہے، لیکن یہ ان کی خوبصورتی اور گلیمر ہے جس کی بنیاد پر وہ اب بھی بالی وڈ کی اہم ہیروئنز میں شمار کی جارہی ہیں۔
رانی مکھرجی
رانی مکھرجی کے کریڈٹ پر 'کچھ کچھ ہوتا ہے'، 'ساتھیا' اور بہت سی دوسری ہٹ فلمیں ہیں۔ لیکن یہ ان کے عروج کے دور کی بات تھی۔ رانی کے کیرئیر کے دوسرے حصے میں کی گئی فلموں جیسے ’نو ون کلڈ جیسکا‘ اور ’آئیان‘میں رانی کی پرفارمنس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں اب ایکٹنگ کو خیربادکہہ دینا چاہئے۔
سونم کپور
سونم کپور کی وجہ شہرت شروع ہی سے فیشن اور اسٹائل رہی ہے ایکٹنگ نہیں۔'آئشہ' اور 'آئی ہیٹ لو اسٹوریز' جیسی فلاپ فلمیں دینے والی سونم کے لئے انڈسٹری میں معاملہ کام کے حوالے سے ٹھنڈا چل رہا ہے۔
پریتی زنٹا
’کل ہو نہ ہو‘، ’دل سے‘ اور دیگر ہٹ فلمیں اپنے نام کرنے والی پریتی زنٹا کی ایک وقفے کے بعد واپسی ہوئی ’لو ان پیرس‘ سے جو بری طرح پٹ گئی اور شایداسی لئے آج کل پریتی بالی وڈ میں کم اور آئی پی ایل میں زیادہ مصروف ہیں۔
بپاشا باسو
بنگالی بیوٹی بپاشا باسو کو کبھی بھی بالی وڈ کی صف اول میں جگہ نہ مل سکی جس کی وجہ کہیں نہ کہیں باشا میں ایکٹنگ کی صلاحیتوں کی کمی ہے۔
ملکہ شیراوت اور جیکولین فرنینڈس
ملکہ شیراوت اور جیکولین فرنینڈس تو یوں بھی آئٹم گرلز کی شہرت کو انجوائے کرتی ہیں اور اسی میں خوش ہیں کیونکہ دونوں نے ہی اپنی ایکٹنگ پر توجہ دینے اور اسے بہتر بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔