کابل میں ہوٹل پر بم حملہ
کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے جب کہ ایک پولیس افسر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیر کو علی الصبح ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
کابل پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرحمٰن رحیمی نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے لدا ٹرک پیر کی صبح نارتھ گیٹ ہوٹل کی دیوار سے ٹکرا دیا۔
دھماکے سے شہر کے ایک حصے کی بجلی بھی معطل ہو گئی۔