کابل میں ایک فوجی اسپتال پر بڑا حملہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک فوجی اسپتال پر مسلح افراد کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ افغان فورسز اور انسداد دہشت گردی کے یونٹس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے سردار داؤد خان اسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
چار سو بستروں پر مشتمل یہ اسپتال جس علاقے میں ہے وہاں کئی ملکوں کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایمبولینسز کے ذریعے متاثرہ افراد کو قریب ہی واقع وزیر اکبر خان اسپتال منتقل کیا گیا۔