افغانستان: صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ

افغانستان کے  صدر اشرف غنی نے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات میں کابل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

صدارتی انتخابات میں خواتین ووٹرز نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

صدارتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں پانچ ہزار پولنگ سنٹرز میں 30 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر اشرف غنی کا اصل مقابلہ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ہے

افغان شہری اس امید پر ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات کے بعد ملک میں امن قائم ہو جائے گا

گزشتہ صدارتی انتخابات میں امیدواروں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد شراکت اقتدار کا فارمولہ طے کیا گیا تھا

دور دراز کے پولنگ اسٹیشنز تک پولنگ کا سامان پہنچانے کے لیے حکام کو دشواریوں کا بھی سامنا رہا

بعض مقامات پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی جس کے باعث ووٹرز کو انتظار کرنا پڑا