ایونٹ کو اور بھی زیادہ جاندار بنانے کے لئے اسٹیج روایتی انداز میں خوبصورتی کے ساتھ ’ویلنٹائن ڈے‘ تھیم کی مناسبت سے لال رنگ سے نمایاں کیا گیا تھا۔ پھر جدید ایل سی ڈیز، گرافکس، لائٹس اور بہترین ڈیزائن نے اس کی شان میں چار چاند لگا دیئے تھے۔
واشنگٹن —
فروری کا مہینہ پوری دنیا میں ’ویلنٹائن ڈے‘ کی مناسبت سے مشہور ہے اور اس بار تو یہ مہینہ شروع ہوتے ہی نوجوانوں کے لئے موج مستی اور گانے بجانے کامزہ دوبالا ہو گیا ہے۔
فروری کے پہلے ہفتے ہی پاپ سنگر علی ظفر نے ’ویلنٹائن ڈے اسپیشل کانسرٹ‘ کرکے انگنت نوجوانوں کے دل موہ لئے۔ یہ کانسرٹ سجا تھا کراچی کے ایک بڑے ہوٹل کے ایسے خوابناک ماحول میں،جہاں تھی میوزک کی مستی اور رنگوں کی قوس قزاح۔
ایونٹ کو اور بھی زیادہ جاندار بنانے کے لئے اسٹیج روایتی انداز میں خوبصورتی کے ساتھ ’ویلنٹائن ڈے ‘ تھیم کو فیلنگ دینے والے ’ریڈ‘ کلرسے نمایاں کیا گیا تھا۔ پھرجدید ایل سی ڈیز، گرافکس، لائٹس اور بہترین ڈیزائن نے اس کی شان میں چار چاند لگا دیئے تھے۔
کانسرٹ میں میزبانی کے فرائض انوشے اشرف نے ادا کئے۔ ان کا انداز دل پذیر تھا ۔ ایونٹ کے انعقاد کا سہرا ’ہم‘ کے سر تھا جس میں علی ظفر نے اچھوتی لایئو پرفارمنس دے کر لوگوں کو پُرجوش کردیا۔
کانسرٹ کو علی ظفر نے ایک سے بڑھ کر ایک پاپولر گانوں سجایا۔ ان گانوں میں ’تم سے ہی ہم کو پیار ہے‘، ’ چل دل میرے‘، ’سہانی رات ڈھل چکی‘ ، ’تیرے بنا لگے نا مورا جیا‘ ، ’دل جھوم جھوم‘ ، ’نو وومن نو کرائی‘، ’ہم بے وفا ہرگز نہ تھے‘ ،’ایک سیدھی سادھی لڑکی‘،’چھنو‘، ’کل جو ہوگا دیکھ لیں گے کل‘، ’داستانِ عشق‘ ، ’دیکھا جب تو تیری آنکھوں میں ‘، ’حقہ پانی‘ اورکانسرٹ کے تمام شرکا ء کے لئے گایا جانے والا گانا ’ناچے رے مدھوبالا‘ شامل ہے۔