پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے موسیقی میلے میں معروف امریکی بینڈ گروپو فینٹسمانے بھی شرکت کی۔
لاطینی موسیقی میں اپنی پہچانکے لیے معروف اس بینڈ نے لگ بھگ تین ہزار شائقین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس میوز ک میلے کا اہتمام فاؤنڈیشن فار آرٹس اینڈ کلچر اور میزبانی پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے کیا تھا۔ یہ بینڈ لاہور اور کراچی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
گریمی ایوارڈ یافتہ گروپ نے نصف گھنٹے کی پرفارمنس میں انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں گیت گائے جسے شائقین نے خوب سراہایا۔
گروپو فینٹسما کے اہم گلوکار نے بتایا کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میوزک میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اورموسیقی کے شائقین کو اپنی موسیقی سے متعارف کروانے کے لیے بہت پرجوش تھے۔
امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق میوزک میلہ میں شرکت سے قبل بینڈ نے جمعرات کو لوک ورثہ میں ایس او ایس ویلیج، سویٹ ہومز، لیٹسبی کڈز، مشعل اسکول اور سر سید کالج کے ایک سو سے زیادہ طالب علموں کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔
گروپو فینٹسمابینڈ 2000 میںٹیکساس کے شہر آسٹن میں قائم ہوا تھا۔
یہ بینڈ دنیا بھر میں اہم مقامات پرجن میں بونیرو، دی کینیڈی سینٹر، لندن کے او ٹو ارینا، مونٹریال جیز فیسٹیول اور ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ شامل ہیں، اپنےفن کا جادو جگا چکا ہے۔
امریکی سفارت خانہ پاکستان میںمختلف آرٹس پروگراموں کے لیے سالانہ دس کروڑ روپےسے زیادہ کی اعانت فراہم کرتا ہے۔ ہر سال امریکی حکومت کی مالی معاونت سے درجنوں پاکستانی موسیقار ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ میوز ک فیسٹول میں شرکت کر کے اپنے فن کا مظارہرہ کرتے ہیں۔