امریکی میوزک اسکول :باک ٹو راک

Bach to Rock Music School

باک ٹو راک امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم موسیقی کا ایک ایسا اسکول ہے جہاںٕ پر میوزک کے دلدادہ نوعمر طالب علم یہ فن سیکھتے ہیں۔یہ طالب علم یہاں پر موسیقی کے آلات بجانے ، میوزک بنانے، گیت گانے اورگیت کمپوزکرنے سے متعلعق بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
برائن گراس باک ٹو راک کے صدر اور سی ای او ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں پر بہت سے طالب علموں نے موسیقی کے ان آلات کو پہلے کبھی بھی استعمال نہیں کیا ہے مگر اب وہ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

یہاں پر آنے والے بہت سے طالب علموں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے یہاں موسیقی کی تعلیم کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور یہ ایک ٹیم ورک کی طرح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باک ٹو راک ایک کامیاب پروگرام ہے۔ اس سال اس میوزک اسکول نے نیو یارک شہر کے قریب چھ اسکول کھولے ۔


اس میوزک اسکول کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آغاز ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ یہ اسکول عالمی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے کیونکہ موسیقی کی نا ہی کوئی زبان ہوتی ہے اور نا ہی کوئی سرحد۔ وہ چاہتے ہیں کہ باک ٹو روک امریکہ کا ایک کامیاب میزک اسکول بنے۔


آڈیو رپورٹ سنیئے-

Your browser doesn’t support HTML5

امریکی میوزک اسکول :باک ٹو روک