انجیلینا جولی کا کمبوڈیا کا دورہ

اینجلینا جولی اپنی فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کے پریمیئر کے سلسلے میں ان دنوں کمبوڈیا کے دورے پر ہیں۔

اینجلینا جولی نے کمبوڈیا سے ہی اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کو گود لیا تھا۔

انجلینا جولی نے اپنے شوہر اور معروف اداکار بریڈ پٹ سے گذشتہ برس ستمبر میں ناقابل مفاہمت اختلافات پر علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں شرکت کی ہے۔

فلم کے پریمئیر کے موقع پر انجلینا جولی کے علاوہ ان کے چھ بچے اور کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی بھی شریک تھے۔

فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کھیمرروج دور میں کمبوڈیا میں ہونے والے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔
 

اینجلینا جولی پہلی بار 2001 میں اپنے مشہور فلم لارا کرافٹ: ٹامب ریڈر کی شوٹنگ کے لیے کمبوڈیا گئی تھیں۔