حکام کا کہنا ہے باقیات نکالنے کا مقصد سابق فلسطینی رہنما کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں سائنسدانوں کو نمونے فراہم کرنا ہے۔
فلسطین کے سابق رہنما یاسر عرفات کی موت کا سبب جاننے کے لیے آئندہ منگل کو قبر کشائی کر کے ان کی باقیات نکالی جائیں گی
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سابق رہنما کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں سائنسدانوں کو باقیات کے نمونے فراہم کرنا ہے۔ ان کے بقول دوبارہ تد فین منگل کو ہی کر دی جائے گی۔
سوئس طبیعاتی لیبارٹی کی طرف سے یاسر عرفات کے زیر استعمال چیزوں میں پولونیم (ایک تابکارہ مادہ) کے شواہد ملنے کے بعد رواں سال فرانس میں استغاثہ نے عرفات کی موت کی تحقیقات شروع کی تھیں۔
تاہم لیبارٹری کا کہنا ہے کہ موت کے وقت یاسر عرفات کی طبی علامات سے غیر واضح تھیں۔
فلسطینی رہنما اور نوبل انعام یافتہ یاسر عرفات 2004ء میں پیرس کے قریب ایک فوجی اسپتال میں 75 سال میں عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ علالت کے باعث فرانس منتقلی سے قبل فلسطینی شہر رملہ میں مغربی کنارے کے علاقے میں یاسر عرفات کو اسرائیل فوج نے دو سال سے زائد عرصے کے محدود کیے رکھا تھا۔
پیرس میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ یاسر عرفات کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔
عرفات کی بیوہ سوہا نے بھی تصدیق کی ہے کہ رملہ میں فلسطینی صدارتی ہیڈ کوارٹر میں واقع مزار سے ان کے شوہر کی لاش کو نکالا جائے گا۔