ارجنٹائن: ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے ساتھ مداحوں کی پریڈ
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منگل کو میسی کی قیادت میں فاتح ٹیم نے شائقین کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔
قومی ٹیم بذریعہ بس بیونس آئرس کی تاریخی یادگار اوبلیسک پہنچی جہاں لاکھوں مداحوں نے اس پریڈ میں حصہ لیا۔
گولڈن ٹرافی تھامے ارجنٹائن کے کپتان میسی مداحوں کو ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
اس پریڈ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے کا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس دورانیے کو کم کرنا پڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر تقریباً 40 لاکھ افراد موجود تھے۔
ارجنٹائن کا جھنڈا لیے ہوئے شائقینِ فٹ بال نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔
پریڈ کا دورانیہ کم کر کے کھلاڑیوں کو واپس ہیلی کاپٹر کے ذریعے جانا پڑا۔
کھلاڑی جس بس کی جھت پر سوار تھے مداحوں نے اسے مسلسل گھیر رکھا تھا۔
بیونس آئرس کے یادگاری مقام اوبلسک میں لاکھوں افراد ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
مداح اس قدر پر جوش تھے کہ وہ میسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بلند اور خطرناک مقامات پر بھی چڑھ گئے تھے۔