آشا بھوسلے بھارت کے نجی چینل ”کلرز ٹی وی “کے لئے ایک شو کرنے والی ہیں، جس میں بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستانی سنگرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے
بھارت کی ایک سیاسی جماعت اور نامور پلے بیک سنگر آشابھوسلے کے درمیان پاکستانی سنگرز کے حوالے سے نیاتنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
بال ٹھاکرے کے قریبی عزیز راج ٹھاکرے کی جماعت ”مہاراشٹر نونرمان سینا “یعنی ایم این ایس کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلے اپنے ٹی وی شو میں پاکستانی گلوگاروں کو قطعی مدعو نہ کریں ورنہ ان کے شو کو ممبئی میں کہیں بھی شوٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
آشا بھوسلے بھارت کے نجی چینل ”کلرز ٹی وی “کے لئے ایک شو کرنے والی ہیں ۔ یہ میوزیکل شو ہے جس میں بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستانی سنگرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ ایم این ایس کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں ”ایک تھا ٹائیگر“ جیسی بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جاسکتی ہے تو بھارت میں پاکستانی سنگرز پر ٹی وی شو کیوں کیا جائے؟
’ٹائمز آف انڈیا‘کے مطابق تنظیم نے چینل انتظامیہ کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ 8ستمبر کو آشا بھوسلے کے ساتھ پاکستانی سنگرز کو شوکا حصہ نہ بنائیں ورنہ شو کی شوٹنگ جبری روک دی جائے گی ۔
کلر ز ٹی وی کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستانی سنگرز کو مدعو کرنے سے اجتناب برتیں ۔