'والدین کو پتا ہی نہیں تھا کہ میں کس لیول پر کھیل رہا ہوں'
Your browser doesn’t support HTML5
ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ کس لیول پر کھیل رہے ہیں۔ جب نیشنل چیمپئن شپ جیتی تو پہلی مرتبہ لائیو کوریج ملی جس پر والدین بہت خوش تھے۔ آصف اسنوکر کلب بھی چلا رہے ہیں۔ اُن کے بقول، اسنوکر کھیلنے والوں کے پاس پہلے کے مقابلے میں اب بہت سے مواقع ہیں۔