'اسامہ کو ڈھونڈنے کا کام پاکستانی فوج کا نہیں تھا'
Your browser doesn’t support HTML5
پاکستان کی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل آصف یاسین ملک کہتے ہیں کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے پاکستان اور امریکہ کی فوجوں کے درمیان جو بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی، وہ مستقبل قریب میں بھی ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔ ان کے بقول پاکستان کو اگر اسامہ کی موجودگی کا بتایا جاتا اور ہم پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرتے تو کریڈٹ پاکستان کو بھی ملنا تھا۔ لیکن بقول ان کے سابق امریکی صدر براک اوباما نے الیکشن کی وجہ سے خود آپریشن کو ترجیح دی۔