تصاویر: عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ
عاصمہ جہانگیر اتوار کو لاہور میں دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔
نمازِ جنازہ میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔
عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ معروف عالمِ دین اور جماعتِ اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحب زادے حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں کئی سیاست دان بھی شریک ہوئے۔
نمازِ جنازہ خواتین وکلا کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
جنازہ گاہ میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی گئی تھی۔
عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ میں ان کی دونوں صاحبزادیاں لوگوں کو رش کے باعث تحمل کرنے کی تلقین کرتی رہیں۔
نمازِ جنازہ کے دوران عاصمہ جہانگیر کی ہمشیرہ حنا جیلانی اپنی بہن کو یاد کر کے روتی رہیں۔
نمازِ جنازہ میں سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے کئی سابق اور موجودہ جج اور وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی۔
عاصمہ جہانگیر کی آخری رسومات میں مسیحی اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ دیگر اقلیتوں کے نمائندے اور رہنما بھی شریک ہوئے۔
عاصمہ جہانگیر کی تدفین لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں کی جائے گی۔