اگست کا مہینہ کمائی کے لحاظ سے ’اچھے وقت‘ کی شروعات ہو سکتا ہے کیونکہ آنے والے مہینوں میں بھی کچھ بڑی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔
کراچی —
رِم جِھم کا مہینہ اگست، بالی وُوڈ کے لئے خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اس مہینے میں کچھ ایسی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں جو مجموعی طور 400 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہیں۔
اگست کے مہینے کا ہرجمعہ فلم بینوں کے لئے ’ٹریٹ‘ ثابت ہوگا کیونکہ اس میں شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور جان ابراہم جیسے میگا اسٹارز سلور اسکرین کے ذریعے اپنے پرستاروں کو خو ش کرتے دکھائی دیں گے۔
چار سو کروڑ روپے سے بھی کچھ زیادہ مالیت کی ’چنائے ایکسپریس‘، ’ونس اپون اے ٹائم ممبئی دوبارہ‘، ’ستیہ گرہ‘ اور ’مدراس کیفے‘ بھارت بھر کے ملٹی پلیکسز اور دنیا کے دیگر ملکوں میں باکس آفس پر اپنی قسمت آزمائیں گی۔ ان فلموں میں سے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی صر ف دو فلموں کا ہی بجٹ جوڑا جائے تو وہ 175 کروڑ بنتا ہے۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے بات چیت میں ٹریڈ تجزیہ کار کومل ناتھا کا کہنا تھا کہ اگست کا مہینہ کمائی کے لحاظ سے ’اچھے وقت‘ کی شروعات ہو سکتا ہے کیونکہ آنے والے مہینوں میں بھی کچھ بڑی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔
سال 2013ء کا بالی وڈ کے لئے دوسرا اہم مہینہ نومبر ثابت ہوسکتا ہے۔ نومبر میں ’کرش3‘، ’رام لیلا‘، ’بلٹ راجا‘ اور ’ریمبو راجکمار‘ نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔
فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے اگست میں ریلیز ہونے والی فلموں کو اس بات کا فائدہ بھی مل سکتا ہے کہ پچھلے دنوں ریلیز ہونے والی ’بجاتے رہو‘، ’عشق‘،’رمیہ وستا ویا‘ اور ’لو یو سوہنیو‘ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور ان فلموں کے کلیکشنز ایوریج سے بھی کم رہے۔
’پچھلے دو ہفتے بزنس کے لحاظ سے برے رہے۔ صرف ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ اور ہالی وُوڈ کی فلم ’ ولورین‘ ہی اچھی کمائی کر سکیں۔ اسی لئے بالی وڈ کی نظریں اب اگست پر لگی ہیں‘ یہ کہنا تھا سینے میکس اور پی وی آر ویسٹ کے مارکیٹنگ ہیڈ گرش وانکھڈے کا۔
اگست کے مہینے کو لے کر بالی وڈ میں کتنی ہلچل ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انڈسٹری کے اندرونی ذرائع چار فلموں سے 300 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی آمدنی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
فلم ڈسٹری بیوٹر اکشے راٹھی بھی اگست میں ریلیز ہونے والی فلموں کے بارے میں بہت پُرامید اور پُرجوش ہیں۔ ان کو توقع ہے کہ فلم بین بڑی تعداد میں اپنے پسندیدہ اسٹارز کی فلمیں دیکھنے کے لئے سینما کا رخ کریں گے اور ان فلموں کا بزنس 320 کروڑ روپے تک جا پہنچے گا۔