دارالحکومت بیجنگ کے ساتھ ساتھ چین کے دیگر خطوں میں بھی برف باری شروع ہو چکی ہے۔
برف باری میں شہری اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم محکمہ صحت نے شپریوں کو حفاظتی اقدامات کا الرٹ جاری کیا ہے تاکہ وہ بیماروں سے محفوظ رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے مقررہ وقت پر ہی برف باری شروع ہو رہی ہے۔
برف باری کے بعد کئی پارکوں میں خاندان خوبصورتی کا لطف لینے آئے۔
برف باری سے بچوں کو تفریح کا ایک نیا موقع ہاتھ آ گیا ہے۔ باغیچوں اور دیگر تفریحی مقامات پر بچے برف سے کھیلتے نظر آتے ہیں۔
چین آنے والے سیاحوں کے لیے برف باری کا نظارہ انتہائی پرکشش ہے۔
چار سو پھیلی برف میں خوبصورت تصاویر لینا اولین ترجیح معلوم ہوتی ہے۔
بلدیہ ملازمین مختلف مقامات پر نمک کا چھڑکاؤ کرتے نظر آتے ہیں تاکہ شہریوں کو برف کی تہہ پر چلنے میں دشواری نہ ہو۔
برف سے بنائے مجسموں کی تصویر کشی بھی برف باری میں اچھا مشغلہ ہے۔