’بیونسے‘ میں 14 نئے گانے اور 17 ویڈیوز شامل ہیں۔ ریلیز کے ساتھ ہی البم نے ’آئے ٹیونز‘ البم چارٹس اور دیگر میوزک ریٹنگز میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
کراچی —
بیونسے ہر دفعہ کچھ نہ کچھ نیا اور مختلف کرنے کی شوقین ہیں اور اس بار انہوں نے تمام تر اندازوں کے خلاف اچانک 13دسمبر کو ’بیونسے‘ کے نام سے ہی اپنا نیا البم ریلیز کر دیا۔ اس نئی البم نے ریلیز کے ساتھ ہی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور ساتھ ہی ساتھ بل بورڈ چارٹ کی ٹاپ پوزیشن پر اپنا قبضہ جما لیا۔
’ایپل انک‘ اور ’کولمبیا ریکارڈز ‘کے مطابق آر اینڈ بی اسٹار بیونسے کے پانچویں سولو اسٹوڈیو البم جس کا نام سنگر کے نام پر ہی ’بیونسے‘ رکھا گیا ہے۔ اس البم کی صرف چھ دن میں دس لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس طرح البم نے ’آئے ٹیونز‘ کی فروخت کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔
’بیونسے‘ میں 14 نئے گانے اور 17 ویڈیوز شامل ہیں۔ ریلیز کے ساتھ ہی البم نے ’آئے ٹیونز‘ البم چارٹس اور دیگر میوزک ریٹنگز میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
’نیلسن ساؤنڈ اسکین‘ کے مطابق البم نے ویکلی بل بورڈز 200 البم چارٹ میں ڈبیو کیا اور 15دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا بھر میں البم کی 617,000 کاپیاں فروخت ہوئیں۔
’بیونسے‘ کی ایک ویڈیو میں 32 سالہ اسٹار سنگر اپنے شوہر ریپر جے زی اور بیٹے بلیو آئیوی کے ساتھ پرفارم کرتی بھی دکھائی دیں گی۔
بیونسے کے البم کی ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب میوزک انڈسٹری کے کسی ٹاپ اسٹار نے بغیر کسی پبلسٹی اور تام جھام کے البم ریلیز کر ڈالا اور وہ ہٹ بھی ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ، ’بیونسے کی کامیابی کے بعد دیگر آرٹسٹ بھی اسی طریقے کو اپنانے کا سوچ رہے ہیں مگر بیونسے کو بہت سے اضافی فائدے حاصل تھے جو دوسرے گلوکاروں کو حاصل نہیں مثلاً بیونسے کے ’فیس بک‘ فینز کی تعداد 53ملین ہے جبکہ ٹوئٹر پر انہیں فولو کرنے والوں کی تعداد 13 ملین اور انسٹاگرام فینز کی تعداد 8 ملین ہے۔
بیونسے کے نئے البم نے رواں سال ریلیز ہونے والے بڑے بڑے نامور البمز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ان ناموں میں لیڈی گاگا، کیٹی پیری اور برٹنی اسپئیرز جیسی سپر سنگرز بھی شامل ہیں۔
اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم جسٹن ٹمبر لیک کا ’دی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ایکسپئرینس تھا جس کی ابتدائی ہفتے میں 968,000 کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔