آج ریلیز ہونے والی فلموں میں ”رانجھنا“، نیل نتن مکیش کی ”شارٹ کٹ رومیو“ اور متھن چکرورتی اور ان کے بیٹے مہااکشے کی ”اے نیمی “شامل ہیں۔
کراچی —
جمعہ کا دن بالی ووڈ فلموں کی ’قسمت‘ کے حوالے سے’ فیصلہ کن دن‘ ہوتا ہے۔ آج بھی جمعہ ہے اور حسب ِمعمول آج بھی کئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن میں سونم کپوراورساوٴتھ انڈین ایکٹر دھنوش کی ”رانجھنا“، نیل نتن مکیش کی ”شارٹ کٹ رومیو“ اور متھن چکرورتی اور ان کے بیٹے مہا اکشے کی ”اے نیمی “شامل ہیں۔
اب کچھ بات ہوجائے پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی ’فقرے‘ اور ’انکراروڑا مرڈر کیس‘ کی۔دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہیں۔ ایکسل اینٹرٹینمنٹ کی ”فقرے “نے شروعات تو آہستہ انداز میں کی لیکن پھر ویک اینڈ تک پہنچتے پہنچتے یہ دس کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہو ہی گئی۔
اب کچھ بات ہوجائے پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی ’فقرے‘ اور ’انکراروڑا مرڈر کیس‘ کی۔دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہیں۔ ایکسل اینٹرٹینمنٹ کی ”فقرے “نے شروعات تو آہستہ انداز میں کی لیکن پھر ویک اینڈ تک پہنچتے پہنچتے یہ دس کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہو ہی گئی۔
ارجن ماتھر اور وشاکاکی” انکر اروڑا مرڈر کیس“ بری طرح فلاپ ہوئی اور پورے ہفتے صرف ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کا ہی بزنس کرپائی۔
دیولز کی فلم ”یملا ،پگلا ، دیوانہ 2“سے خود ان کو اور فلمی پنڈتوں کو بھی توقع تھی کہ سنی دیول، بوبی دیول اور دھرمیندر کی یہ فلم اچھا بزنس کرے گی لیکن ہوا کچھ یوں کہ اس فلم کو ’’یہ جوانی ہے دیوانی“ کا سونامی بہا لے گیا اوردھرمیندر جیسا ماضی کا بڑا فنکار بھی اسے باکس آفس پرکامیابی دلانے میں ناکام ہوگیا۔
ریلیز کے پہلے ہفتے ”یملا ،پگلا،دیوانہ 2“بھارت میں 31کروڑ روپے کے ساتھ اوسط کاروبار کرسکی جبکہ بیرون ملک بھی اس فلم نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا۔ فلم برطانیہ میں 180,000پاؤنڈز اور امریکا میں دوہفتوں کے دوران 275,000ڈالرز کما سکی۔
رنبیر کپور اور ڈپیکا پڈکون کی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ بدستور آڈینز کی نمبر ون چوائس بنی ہوئی ہے۔ بھارت میں دو ہفتوں کے اندر 153کروڑ روپے کمانے والی اس فلم کا جادو اوور سیز بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔
برطانیہ میں ”یہ جوانی ہے دیوانی“ تقریباً 10لاکھ پاؤنڈز اور امریکا میں تین ہفتوں میں چار لاکھ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی۔ فلمی پنڈت پیشگوئی کر رہے ہیں کہ یہ فلم پچھلے تمام ریکارڈز توڑ کر بالی ووڈ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔