سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ”ٹوئیٹر “ پر ارباز خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم ”دبنگ ٹو“ کی تیاری پورے زور و شور سے جاری ہے اور اس کا 60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے
سلمان خان قسمت کے دھنی ہیں ،اس بات کا اندازہ اسی سے لگا لیجئے کہ ان کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی کہ ان کی ایک اور بڑی فلم ”دبنگ ٹو“ کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان کیا ہے ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے، وہ بھی اپنے ٹوئیٹر پیج پر۔
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ”ٹوئیٹر “ پر ارباز خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم ”دبنگ ٹو“ کی تیاری پورے زور و شور سے جاری ہے ۔اس کا 60فیصد کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ باقی کام ”ایک تھا ٹائیگر “کی پروموشن اور یلیز کے بعد مکمل ہوگا۔فلم اس سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر 21دسمبر کور یلیز کی جائے گی۔ “
”دبنگ ٹو“ سن 2010ء میں بننے والی والی بلاک بسٹر فلم ”دبنگ “کا سیکوئل ہے جس کے پروڈیوسر بھی ارباز خان ہی تھے ۔ سلمان خان کی اس فلم نے ”سو کروڑ یعنی ایک ارب روپے “ کا بزنس کیا تھا ۔ اتنے بڑے پیمانے پر بزنس کرنے والی یہ ان کی واحد فلم نہیں تھی جبکہ اس کے بعد ریلیز ہونے والی فلموں ”ریڈی“ اور ”باڈی گارڈ“ نے اس سے بھی زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
دراصل یہی تو وہ جوہات ہیں جن کی بنا ء پر لوگ سلمان خان پر مر مٹتے ہیں۔ اب سنی لیون کو ہی دیکھ لیجئے۔ ان کی نئی فلم ” جسم ٹو“ گزشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئی ہے اور پہلے ہی دن ساڑھے سات کروڑ کا بزنس کرگئی۔ بھارتی ٹی وی چینل آئی بی این سیون کی ایک رپورٹ کے مطابق سنی لیون نے بعد از ریلیز پروموشن کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے ساتھ بہت سے ہیروز کام کرنا چاہتے ہیں لیکن سلمان خان ان کی ٹاپ لسٹ پر ہیں۔