برازیل کی میزبانی میں کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
جنوبی امریکہ کی فٹ بال گورننگ باڈی کونمیبول نے دو ہفتے قبل ہی ایونٹ کے انعقاد کے لیے برازیل کا انتخاب کیا تھا۔
کوپا امریکہ 2021 مشترکہ طور پر ارجنٹینا اور کولمبیا میں شیڈول تھا۔ تاہم دونوں ملکوں نے کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی تھی۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شامل تھیں۔ جن میں دس ٹیمیں جنوبی امریکہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی رکن ہیں جب کہ قطر اور آسٹریلیا کو بطور میزبان مدعو کیا گیا تھا۔
قطر اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کی بے یقینی کی وجہ سے دست بردار ہو گئی تھیں۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ نکونل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جسے لاکھوں شائقین نے اپنی ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔
کرونا پابندیوں کی وجہ سے تماشائیوں کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی تھی۔
برازیل کے کوچ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
کوپا امریکہ کے افتتاحی میچ سے قبل وینزویلا کے کھلاڑی تصویر بنوا رہے ہیں۔
کوپا امریکہ کے افتتاحی میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔
ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔
ایونٹ میں دس ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں میزبان برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو اور وینزویلا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ 'بی' ارجنٹینا، بولیویا، چلی، پیراگوئے اور یوروگوائے کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔