سابق وزیر داخلہ تھیریسا مے قدامت پسند پارٹی کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے بعد برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں جنھوں نے 1979 سے 1990 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
تھیریسا مے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم جیمز کیلیگن کے بعد برطانیہ کی تاریخ کی ایک معمر وزیر اعظم ہوں گی۔
تھیریسا مے بکنگھم پیلس میں ملکہٴ عالیہ سے ملاقات کے بعد برطانیہ کی وزیر اعظم بن گئیں۔
49 سالہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے برطانیہ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں۔
انھوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی پہلی عوامی تقریر میں وعدہ کیا کہ نئی حکومت کا مشن ورکنگ طبقے کے لیے کام کرنا ہو گا۔
کنزرویٹو پارٹی کے ارکان تھیریسا مے کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔
تھیریسا مے کا کہنا تھا کہ برطانیہ یورپی یونین کے باہر اپنے لیے ایک مضبوط نئے مثبت کردار کی تعمیر کرے گا۔