شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کا دورہ بھارت

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیتھرین مڈلٹن کے ہمراہ بھارت کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ نے منگل کو دارالحکومت دلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے پہلی جنگ عظیم کی جنگی یادگار بھارت گیٹ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اپنے دورے کے دوران شہزادہ ولیم اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے جب شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

شہزاہ ولیم اور کیٹ بھارت کا مشہور چڑیا گھر کاذیرانگا نیشنل پارک دیکھنے کے لیے آسام بھی جائیں گے۔

شہزادہ ولیم کے والدین شہزادہ چارلس اور آنجہانی شہزادی ڈیانا نے 1992ء میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نے ممبئی کے ایک گراؤنڈ میں کرکٹ بھی کھیلی۔