برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں اور وہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق, 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں منگل کو عالمگیر وبا کے متاثرین کی تعداد 37 لاکھ اور ہلاکتیں 2 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئیں۔
24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 693، فرانس میں 330، اٹلی میں 236، کینیڈا میں 182، اسپین میں 185، برازیل میں 142، بھارت میں 127، میکسیکو میں 117 اور پرو میں 100 مریض دم توڑ گئے۔ روس میں 95، بیلجیم میں 92، نیدرلینڈز میں 86، سویڈن میں 85، ایران میں 63 اور ترکی میں 59 افراد چل بسے۔
اب تک 22 ملکوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 29427، اٹلی میں 29315، اسپین میں 25613، فرانس میں 25531، بیلجیم میں 8016، برازیل میں 7485، جرمنی میں 6993، ایران میں 6340، نیدرلینڈز میں 5168، چین میں 4633 اور کینیڈا میں 4036 ہے۔
امریکہ میں منگل کی سہہ پہر تک 1627 افراد کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد کل تعداد 71548 ہوگئی تھی۔ ملک میں کرونا وائرس کے ساڑھے 76 لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سوا 12 لاکھ مثبت آئے ہیں۔
ریاست نیویارک میں اب تک سوا تین لاکھ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 25174 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیوجرسی میں 8273، مشی گن میں 4179، میساچوسیٹس میں 4090 اور پینسلوانیا میں 3012 اموات ہوچکی ہیں۔ مزید 9 ریاستوں میں کم از کم ایک ہزار افراد کی جان جا چکی ہے۔
امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کیسز اسپین میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار ہے۔ اٹلی میں 2 لاکھ 13 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 70 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 66 ہزار، روس میں ایک لاکھ 55 ہزار، ترکی میں ایک لاکھ 29 ہزار، برازیل میں ایک لاکھ 10 ہزار اور ایران میں 99 ہزار مریضوں کا علم ہوچکا ہے۔
امریکہ کے بعد روس میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 44 لاکھ سے زیادہ ہے۔ جرمنی میں25 لاکھ اور اٹلی میں 22 لاکھ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ مزید جن ملکوں میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں ان میں اسپین، برطانیہ، فرانس، ترکی، بھارت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
اب تک دنیا بھر میں 12 لاکھ 35 ہزار کرونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ان میں امریکہ کے ایک لاکھ 99 ہزار، اسپین کے ایک لاکھ 54 ہزار، جرمنی کے ایک لاکھ 35 ہزار، اٹلی کے 85 ہزار اور ایران کے 80 ہزار شہری شامل ہیں۔