برکینا فاسو: حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل
ہفتہ کو علی الصبح سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں سے ہوٹل کا قبضہ چھڑوانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کیا۔
حکام کے بقول حملے میں کم ازکم 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ دس لاشیں بھی برآمد کی جا چکی ہیں۔
القاعدہ سے جڑی شدت پسند تنظیم اے کیو آئی ایم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
جمعہ کو دیر گئے شدت پسندوں نے سپلینڈڈ ہوٹل اور اس سے ملحقہ کیفے پر حملہ کیا تھا۔
سپلینڈڈ ہوٹل میں اکثر غیر ملکی شہری قیام کرتے ہیں لیکن بتایا جاتا ہے کہ حملے کے وقت غیر ملکیوں کی تعداد یہاں خاصی کم تھی۔