کیلیفورنیا: کلب میں آتشزدگی
یہ واقعہ جمعہ کو دیر گئے آکلینڈ شہر میں واقع ایک کلب میں پیش آیا۔
عمارت سے ہنگامی حالت میں نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا جو دوسری منزل سے لکڑی کے تختوں سے بنایا گیا تھا۔
آگ بجھانے والے عملے کے 55 کارکنوں کو آتشزدگی پر قابو پانے میں چار گھنٹے لگے۔
آکلینڈ میں آگ بجھانے کے محکمے کی سربراہ ٹریسا ڈیلوک ریڈ کا کہنا تھا کہ کم از کم 25 افراد لاپتا ہیں۔
حکام کے مطابق جائے وقوع پر آتشزدگی کے وقت ڈانس پارٹی جاری تھی۔