تصاویر: انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل

جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ محمد سعید ہفتے کی شب اسلام آباد میں اپنی جماعت کے حمایت یافتہ ایک امیدوار کے جلسے میں شریک ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاری کی ایک گلی سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں سے سجی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ہفتے کی شب وفاقی دارالحکومت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔

Tailandın məşhur Koh Samui kurortu

لاہور میں راہ گیر حال ہی میں سیاسی نقشے پر ابھرنے والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدواروں کے ایک بینر کے نزدیک سے گزر رہے ہیں جس پر خاتون امیدوار کی تصویر میں ان کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

کراچی میں پولنگ ڈے کی ریہرسل کے دوران پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشن آنے والے ووٹرز کی تلاشی لینے کی مشق کر رہے ہیں۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہفتے کی شب کراچی میں ایک جلوس سے خطاب کر رہے ہیں۔

لاہور میں الیکشن کمیشن کا ایک اہلکار انتخابی مواد کو ترتیب دے رہا ہے جسے لاہور کے مختلف علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔

کراچی میں ایک ہی دیوار پر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے بینر آویزاں ہیں۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا اپنے حامیوں کے ہمراہ ایک الیکشن آفس کا افتتاح کر رہی ہیں۔

مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلسِ عمل کے کارکن کراچی میں ایک انتخابی جلسے میں شریک ہیں۔