اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کی مہم؛ کیا اس سے فرق پڑے گا؟

Your browser doesn’t support HTML5

حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران لگ بھگ 230 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جو اب بھی اس کی تحویل میں ہیں۔ ان یرغمالیوں کی بازیابی کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔ اسرائیل میں عوامی مقامات، بل بورڈز اور کھمبوں پر یرغمالیوں کی تصاویر لگائی جا رہی ہیں جن پر ان کو واپس لانے کے مطالبات درج ہیں۔ مزید جانیے تل ابیب سے رحمان بونیری کی رپورٹ میں۔