کان فلمی میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری
کانز فلم فیسٹول اس بار اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
فرانس میں 70 ویں کانز عالمی فلم میلہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
دنیا بھر سے نامور فلمی ستارے اور اس شعبے سے وابستہ اہم شخصیات جلوے بکھیر ریے ہیں۔
کانز فلم فیسٹیول میں فلمی دنیا کی جانی مانی ہستیاں حصہ لیتی ہیں۔
کانز فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے بہترین فلم فیسٹیول میں ہوتا ہے۔
یہ فیسٹیول فلموں سے متعلق ہے لیکن یہاں فیشن اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فیسٹیول میں ہر سال دنیا بھر کی فلم انڈسٹری اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
میلے میں ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں 25 فلمیں شامل ہیں۔
میلے میں ہر دن نئی نئی فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جن کی کاسٹ بھی مداحوں کے درمیان ہے۔
کانز فلمی میلہ 17 مئی کو شروع ہوا جو 28 مئی تک جاری رہے گا۔