جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن

اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد غزہ کی پٹی میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔​

غزہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ریلیاں بھی نکالیں۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد فلسطینی سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔

جنگ بندی کا جشن مناتے ہوئے نوجوان فلسطین کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ 

غزہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جشن منانے کے لیے سڑکوں کا رخ کیا۔

 اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن منانے کے لیے خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں۔ 

غزہ میں شہری اپنے گھر والوں کے ہمراہ جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کے عسکریت پسند گروپ حماس کے رہنما خلیل ال حیا فتح کے لیے (وکٹری) کا نشان بنائے ہوئے ہیں۔
 

غزہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے سامنے جنگ بندی کا جشن مناتے ہوئے شہری فلسطینی پرچم لہرا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جمعرات کی شب دیر گئے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد فلسطینیوں کے عسکریت پسند گروپ حماس نے بھی فوری ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بھی جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔