ملیر، جہاں آج بھی کنویں پیاس بجھاتے ہیں
Your browser doesn’t support HTML5
کراچی کے علاقے ملیر میں آج بھی گھریلو استعمال اور کھیتی باڑی کے لیے پانی کنوؤں سے لیا جاتا ہے جو بارشوں کے پانی سے بھرتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کنویں انگریز دور میں بنے تھے جو آج بھی ملیر میں زندگی کی بنیادی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔ کیسے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔