چین کے نئے قمری سال کا آغاز
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے قمری سال کا استقبال جشن منا کر کیا جاتا ہے۔
نئے سال کا آغاز لوگ دعوتوں اور ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر مبارکباد دینے سے شروع کرتے ہیں۔
ہر قمری سال کی نشاندہی مختلف جانوروں جیسا کہ چوہا، چیتا، خرگوش، ڈریگن، گھوڑا، بکری، سانپ اور بندر وغیرہ سے کی جاتی ہے۔
اس دوران چالیس روزہ جشن بہار بھی منایا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کے لیے مختلف مقامات کا سفر کرتے ہیں۔
اس برس نئے چینی سال کو ’’مرغ کے سال‘‘ کے طور پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔
چینی بروج میں مرغ دسواں برج ہے اور اسے قابل اعتبار، وقت کی قدر اور ذمہ داری کے احساس کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔
میانمار میں نئے سال کے آغاز پر سڑکوں پر لگے لیمپس ایک حسین منظر پیش کر رہے ہیں۔
کولمبیا میں چین کے نئے قمری سال کے موقع پر لوگ جشن منا رہے ہیں۔