نیا قمری سال ’خرگوش‘ سے منسوب، ایشیائی ممالک میں جشن

دنیا بھر میں مقیم چینی باشندے نئے قمری سال کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں۔

انڈونیشیا، سنگاپور، ویتنام، فلپائن، جاپان اور دنیا بھر میں مقیم چینی باشندے نئے قمری سال کے آغاز کو خوب اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔

نئے قمری سال کو 'چینی سال' بھی کہا جاتا ہے۔

اس بار نیا سال 'خرگوش' سے منسوب کیا گیا ہے۔
 

قمری سال کے آغاز کا جشن موسمِ سرما کے اختتام اور بہار کی آمد کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

 مقامی افراد نئے سال کی تقریبات سے 10 روز قبل اپنے گھروں کو صاف کرتے ہیں۔ اس سے یہ روایت بھی منسوب ہے کہ ایسا کرنے سے ان کے گھروں سے بدقسمتی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

قمری سال کے آغاز کی خوشی میں عزیز و اقارب کو مدعو کیا جاتا ہے۔

ہر نئےقمری سال کو کسی نہ کسی جانور یا پرندے سے منسوب کیا جاتا ہے۔

لندن میں نئے چینی سال کے آغاز کے موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

انڈونیشیا میں نئے چینی سال کے موقع پر مندر میں موم بتیاں اور اگر بتی جلائی جا رہی ہے۔ 

تائیوان میں شہری نئے قمری سال کے آغاز کے موقع پر عبادت کر رہے ہیں۔

ہانگ کانگ میں بھی نئے قمری سال کے آغاز کا جشن منایا جا رہا ہے۔