اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں روس اور یوکرین کے نمائندوں کی تکرار

Your browser doesn’t support HTML5

اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران جمعرات کو روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ یوکرین کے مستقل مندوب نے اپنے روسی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صدر نے میرے ملک کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔ جنگ کے مجرموں کو معافی نہیں ملے گی، وہ سیدھا جہنم میں جائیں گے۔ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پیدا ہونے والی صورتِ حال اور یوکرین کے نمائندے کی گفتگو دیکھیے اس ویڈیو میں۔