وزیراعلی گلگت بلتستان شیر جہاں میر نے کہا کہ مفرور قیدیوں کو بیرونی امداد حاصل نہیں تھی اور اندرونی معاونت کی چھان بین کر رہے ہیں۔
واشنگٹن —
گلگت بلتسان کے نگران وزیراعلی شیر جہاں میر نے کہا ہے کہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں پر حملے کے ملزمان بھاگ نہیں پائیں گے اور انہیں 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
جمعے کو 'وائس آف امریکہ' کے ساتھ ایک انٹرویو میں نگران وزیراعلی نے کہا کہ کئی ادارے مفروروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگا دیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان نہیں کہ وہ شہر سے باہر نکل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے فرار کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ ملزمان کو جیل کے اندر سے مدد ملنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات اس آڈیو میں سنیے۔
Your browser doesn’t support HTML5