دُنیا بھر سے منتخب تصاویر
ترکی کے شہر استنبول کی عدالت کے باہر ایک شخص احتجاج کر رہا ہے۔ عدالت میں ایک اخبار کے مدیرِ اعلیٰ اور بیورو چیف کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے
برسلز حملوں کے بعد بنائے جانے والی یاد گار پر پھول رکھے ہوئے ہیں
کلکتہ میں زیر تعمیر پُل گرنے کے سانحے کے بعد ایک اسکول میں بچے متاثرین کے لیے دُعا کر رہے ہیں
نیویارک میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران حلف اٹھا رہے ہیں
بحرین فارمولا ون میں پریکٹس کے دوران ایک ڈرائیور اپنی گاڑی دوڑا رہا ہے۔
کشمیری مسلمان صحابی رسول حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی برسی کے موقع پر دعا کرتے دکھائی دے رہے ہیں
چین کے ایک علاقے میں ٹیولپ پھولوں کے ایک کھیت کا خوب صورت منظر
پیرس میں واقع پینتھیون کی یادگار کے ایک گنبد کی تصویر، جسے ڈھائی سال کی مرمت کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے
تبوک شہر کے قریب ایک سعودی شخص اونٹوں کو اپنے گھر کی طرف لے جا رہا ہے
فلسطینی میراتھون میں شامل ایک شخص اسرائیل کی جانب سے بنائی گئی دیوار کے پاس سے گزر رہا ہے جو مغربی کنارے کے پاس واقع ہے
بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ریمپ پر چلتے ہوئے کپڑوں کی نمائش کر رہی ہے
جاپان کے شہر ٹوکیو میں چیری بلاسم کے پھول نظر آرہے ہیں