دُنیا بھر کی منتخب تصاویر

امریکہ: لوئی ویلے چرچل ڈاونز میں گھڑدوڑ کےلیے ایک گھوڑے کو تیار کیا جا رہا ہے

 

لندن: بارنیس میں کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک نمائندہ خاتون پولنگ اسٹیشن کے باہر بیٹھی ہے

شمالی کوریا: پیانگ یانگ میں ایک چوراہے پر ٹریفک پولیس کی خاتون اہلکار ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے،  جبکہ اس کے پیچھے فٹ پاتھ پر حکمران جماعت ’ورکر پارٹی‘ کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں

اسرائیل: تل ابیب میں ہالوکاسٹ کے متاثرین کی یاد میں بجائے جانے والے سائرن کی آواز سن کر لوگ اپنی گاڑیوں سے باہر خاموش کھڑے ہیں

روس: دوسری جنگ عظیم میں جیت کے اکہتر سال مکمل ہونے پر، ماسکو میں 9 مئی کو کی جانے والی فوجی پریڈ کےلیے ریہرسل کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی، مشہور آئیون گھنٹہ گھر کے پیچھے سے روسی فوجی ہیلی کاپٹر جا رہے ہیں

بھارت: ملک بھر میں جاری پانی کے بحران کے باعث مختلف صوبوں سے آئے ہوئے افراد نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے

لندن: دریائے ٹیمز میں وائی کنگ نامی مسافر بردار بحری جہاز کو کھینچنے والے کشتیوں کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے

کینیڈا: ٹورانٹو، اونٹیریو میں جاری ایم ایل بی کھیل کے دوران ٹیکساس رینجرز کے کھلاڑی ہانسر البرٹو ببل پھلا کر پھاڑتے ہوئے

کیوبا: ہوانا میں امریکی ریئلیٹی شو کی اسٹار، کم کرداشیان اپنے شوہر ریپ گلوکار کین کے ساتھ کلاسک کار میں بیٹھی سیلفی بناتے ہوئے

کینیڈا: فورٹ مک مرے میں لگنے والی جنگل کی آگ سے بحفاظت نکالے گئے پناہ گزین عطیہ کیے گئے سامان میں سے کپڑے چھانٹتے ہوئے

میکسیکو: مونٹیرے میں اسٹاوار ڈے منائے جانے پر ایک اسپتال کے امرجنسی وارڈ کے باہر ایک اسٹار وار فین کلب کا ممبر ’اسٹورم ٹروپر‘ کا لباس پہنے ایک بچی سے محو گفتگو