دنیا سے منتخب کردہ تصاویر

صومالیہ کے دارالحکومت میں دو طاقتور بم دھماکوں اور فائرنگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت تہران میں ایک خاتون اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہے۔

آسٹریلیا میں ایک سرفر کشتی کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شام میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے اور تقریباً 100 متحارب گروپوں نے اپنی کارروائیاں روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پیرس میں سالانہ بین الاقوامی ایگریکلچر میلے کے موقع پر لی گئی ایک تصویر۔

ناروے میں اسنو بورڈ سپر پائپ کے فاتح کِم اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔