'وہ مجھے مارتے گئے اور کوئی بچانے بھی نہیں آیا'
Your browser doesn’t support HTML5
نئی دہلی میں فسادات کے دوران کئی ایسے افراد بلوائیوں کے حملوں کا نشانہ بنے جن کا مظاہرین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہیں میں محمد زبیر بھی شامل تھے۔ جو مسجد سے واپسی پر مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ زبیر کے سر پر چوٹیں آئیں، وہ اب اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔