افغانستان میں زلزلے سے تباہی
افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے لگ بھگ 1000 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے سے سب سے زیادہ صوبہ پکتیکا اور خوست متاثر ہوا ہے۔
وزیرِاعظم محمد حسن اخوند نے پکتیکا اورخوست میں زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کے لیے ایک ارب افغانی کی منظوری دی ہے۔
افغان شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر اپنے عزیزوں کو خون کا عطیہ دینے کے لیے موجود ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں مکانات منہدم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں موجود معاون رمیز الکبرو نے کہا ہے کہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
پکتیکا صوبے میں درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے رہ جانے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ نقل و حمل کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، کپڑے اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جائے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی شہر خوست سے 44 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔