’جاپانی گڑیاں، دعا اور اظہار محبت کا دلکش روپ‘
نمائش میں مختلف اقسام کی گڑیاں رکھی گئی ہیں ۔ ان میں ایک قسم ’کابوکی ڈول‘ بھی ہے ۔ یہ جاپانی خواتین کا لائف اسٹائل ،فیشن اور ان کے ہیراسٹائل کو اجاگر کرتی نظر آتی ہے۔
جاپانی گڑیاں ، انہیں تیار کرنے والے آرٹسٹ کے تخیل کا شاہکار ہوتی ہیں۔جنگ عظیم دوئم کے بعدان گڑیوں کو بنانے کا آغاز ہوا۔
جاپانی بچوں کا گھٹوں کے بل چلنا اور موسم بہار کی سنہری دھوپ کا مزے لینے کا خیال ہی بہت سہانا ہے ، اس منظر کو پیش کرتی کچھ گڑیاں بھی نمائش کا حصہ ہیں ۔
جاپان کے روایتی لباس کی عکاسی
جاپانی گڑیاں اپنی سادگی اور خوبصور ت رنگوں کی وجہ سے ایک منفرد پہچان رکھتی ہیں۔یہ
گڑیوں کی نمائش میں مختلف ہنرمند ایک دوسرے کے مقابلے پر اپنی مہارت اور ہنرکاری اورتکنیک کے زبردست نمونے پیش کرتے ہیں ۔JapaneseDoll_12.jpg
دھوپ میں بال سکھاتے ہوئے کتابوں کی ورق گردانی کرتی ایک گڑیا
سن 1972 میں امریکا اور جاپان نے دوستی کی نشانی کے طور پر گڑیوں کا تبادلہ کیا۔
کچھ گڑیاں لکڑی کی بنی ہوئی ہیں جنہیں ایک خاص تکنیک کے ذریعے بنایاجاتا ہے ۔ اسے” کیمی کومی“ کہاجاتا ہے ۔ اس ٹیکنک کے تحت مختلف رنگوں کے کپڑے جوڑ کر گڑیا کا لباس تیا رکیا جاتا ہے۔
یہ لڑکا گھومتے ہوئے لٹو کو کامیابی سے اپنی ہھتیلی پراٹھا لینے کے بعد خوشی سے سرشار ہے۔
گڑیوں کو جاپان میں آرٹ کی اعلی ترین شکل مانا جاتا ہے۔
ڈول فیسٹیول پر ہرخاندان بہت سی گڑیوں کی نمائش کرتا ہے جس میں سب سے نمایاں گڑیا اورگڈے کی جوڑی Hina Dolls ہوتی ہے۔
ذکر جاپان کی حسین روایات کا ہو اور یوکوزونا، سوموریسلر کا ذکر نہ ہویہ بھلا کس طرح ممکن ہے لہذا نمائش میں یہ’ پہلوان جی ‘ بھی گڑیا کی شکل میں موجود ہیں۔
یہ لباس جاپانی جنگجو لڑکے استعمال کیا کرتے تھے ۔ خاص کر اپنی زندگی کی پہلی جنگ کے لئے روانہ ہوتے وقت۔
انہیں جاپانی زبان میں ’تاشی بینا‘ کہاجاتا ہے یعنی ’ کھڑی رہنے والی گڑیاں‘۔یہ ’حنا گڑیوں‘ کی قدیم ترین قسم کا جدید روپ ہیں۔
جاپان کے شاہی خاندان کی گڑیاں۔ ان کے لباس روایتی ہیں۔’جاپان فاوٴنڈیشن‘ کے مطابق سن 794 ء سے 1185ء تک شاہی خاندان کے افراد اسی طرز کا لباس زیب تن کیا کرتے تھے۔
یہ گڑیاں بیٹیوں کی خوشحالی ،خوش بختی اور اچھے مستقبل کے لئے مانگی گئی دعاوٴں کی علامت تصورہوتی ہیں
وہ تمام خاندان جن میں لڑکے ہوتے ہیں ننھے سپاہی اور روایتی جنگجووٴں کی گڑیوں کی شکل میں نمائش کرتے ہیں اوردعا ئیں کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے بڑے ہوکر مضبوط ،صحت مند اور طاقتورہوں۔
جاپان میں قدیم زمانوں سے ہی گڑیاں عام زندگی کا اہم حصہ رہی ہیں۔
جاپانی فیسٹیولز گڑیوں کی نمائش کے ذریعے بچوں کی حرمت کا مظہر ہوتے ہیں۔ فیسٹیولز پر ہرخاندان بہت سی گڑیوں کی نمائش کرتا ہے۔
ہر گڑیا اپنا ایک علیحدہ مفہوم اور مقصد رکھتی ہے ۔ عوامی زندگی سے ان کا رشتہ بہت گہرا ہے