ٹرمپ پر پھر حملے کی کوشش، مسلح شخص گرفتار

سابق صدر کے گالف کلب کے باہر سیکیورٹی اہلکار شواہد جمع کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔

پولیس نے قریبی شاہراہ پر ناکہ بندی کی ہے۔

ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب کے باہر سیکیورٹی اداروں کی گاڑیاں موجود ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں کو جس وقت حملہ کرنے والے مشتبہ مسلح شخص کی موجودگی کا احساس ہوا اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ گالف کلب میں کھیل میں مصروف تھے۔

پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے اہلکار بھی گالف کلب کے باہر موجود ہیں۔

پولیس نے ایک قریبی شاہراہ سے مشتبہ مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔

مشتبہ حملہ آور ایک ایس یو وی میں سوار ہو کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف بی آئی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے فرار ہونے سے قبل ایک اے کے 47 طرز کی رائفل پیچھے چھوڑی تھی۔

شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک بھی جام ہوا۔