امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے ٹرائل کا آغاز

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ سابق صدر کی مدّتِ صدارت ختم ہونے سے چند روز قبل ان کا دوسری بار ایوانِ نمائندگان میں مواخذہ کیا گیا تھا۔ سینیٹ میں ٹرمپ کے ٹرائل کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں ندیم یعقوب۔
امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے ٹرائل کا آغاز
امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کا ٹرائل


ORIGINAL INTRO
صدر ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے سے صرف نو دن پہلے ان کا صدر کی حیثیت سے دوسری بار موخذہ کیا گیا۔امریکی ایوان نمائندگان نے چھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ کا اپنے حامیوں کو کانگریس پر دھاوا بولنےاور بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مواخذہ کیا۔ نئی انتظامیہ کے حکومت سنبھالنے کے بعد ایوان نمائندگان نے مواخذے کی کاروائی آگے بڑھاتے ہوئے الزامات ایوان بالا یعنی سینیٹ میں بھجوائے۔سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرائل کے حوالے سے بات کرنے کے لیے چلتے ہیں ندیم یعقوب کے پاس جو کانگریس کی عمارت میں موجود ہیں